23 جون ، 2021
گیس فیلڈزکی سالانہ مرمت کے باعث ملک میں بجلی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق گیس فیلڈزکی مرمت اورایل این جی ترسیل بند ہونے سے پاورپلانٹس کوگیس فراہمی متاثر ہوگی۔
ذرائع نے بتایاکہ ایل این جی کی ترسیل بھی ایک سے ڈیڑھ ہفتہ بند رہے گی۔
اس صورتحال میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے کیسے بچا جائے؟ وزیراعظم نے اجلاس طلب کرلیا۔
اجلاس میں ارسا، واپڈا، پاور ڈویژن، پیٹرولیم اور پلاننگ کے حکام شریک ہوں گے۔
حکومت نے پن بجلی پیداوار بڑھانے کیلئے ارسا کوڈیموں سے پانی کا اخراج بڑھانے کاکہا تھا تاہم ارسا کا کہنا ہے کہ پن بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے پانی کے ذخائر ختم کرنے کا رسک نہیں لے سکتے۔