Can't connect right now! retry

کھیل
23 جون ، 2021

بابراعظم ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ ٹین بیٹسمینوں کی فہرست سے باہر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز سے متعلق نئی رینکنگ جاری کردی۔

نئی رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹاپ ٹین بیٹسمینوں کی فہرست سے باہر ہوگئے  اور ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں 11ویں نمبر پر چلےگئے۔

اس فہرست میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ پہلے ،نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں، آسٹریلیا کے مارنوس لابوشین کا بیٹسمینوں کی فہرست میں تیسرا نمبر ہے جب کہ بھارت کے ویرات کوہلی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

رینکنگ میں بھارت ہی کے ریشبھ پنت چھٹے اور روہت شرما ساتویں نمبر پر براجمان ہیں۔

ساؤتھ افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک 2 درجے برتری کے ساتھ 10ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

بولنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے اور بھارت کے روی چندرن دوسرے نمبر پر موجود ہیں، اس فہرست میں پاکستان کا کوئی بھی بولر پہلے 10 نمبروں میں جگہ نہیں بناسکا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM