Time 24 جون ، 2021
پاکستان

وزیراعلٰی پنجاب کا عظمیٰ بخاری کو 25 کروڑ روپے ہرجانےکا نوٹس

وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے پریس کانفرنس کے دوران ہتک عزت کے الزام میں مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کو 25 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا۔

عثمان بزدار کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہےکہ عظمٰی بخاری 14 روز میں الزامات پر معافی مانگیں ورنہ قانونی کارروائی کاسامنا کرنا ہوگا۔

دوسری جانب عظمٰی بخاری کا کہنا ہے کہ معافی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،عثمان بزدار کو 12کڑور عوام سے معافی مانگنی چاہیے،نوٹس پرعدالت سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی اپیل کروں گی۔

مزید خبریں :