علی سدپارہ کے بیٹے ساجدسدپارہ کا کل سےکےٹو سرکرنےکی مہم شروع کرنےکا اعلان

قومی ہیروعلی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے کل سے پھر کےٹو پہاڑ  سر کرنےکی مہم  شروع کرنےکا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوہ پیما ساجد سدپارہ نےکل کےٹو روانہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ کےٹو جا کر مرحوم والد اور ان کے ساتھی جان سنو پر ڈاکیومنٹری بنانا چاہتا ہوں۔

انہوں نےکہا کہ کےٹو سرکرنےکے سفر میں غیر ملکی کوہ پیما بھی ساتھ ہوں گے، اس مہم میں 40 سے 45 دن لگ سکتے ہیں۔

ساجد سدپارہ نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت سے کےٹو سرکرنے کی بات کی لیکن ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ کہ کوہ پیمائی ایک ایڈوینچر ہے جس کا شوق مرحوم والد کو دیکھ کر ہوا۔

خیال  رہےکہ پاکستان کے ہیرو محمد علی سد پارہ کو دنیا کی 14 بلند چوٹیوں میں سے 8 کو سر کرنے کا اعزاز حاصل تھا تاہم رواں سال فروری میں موسم سرما میں کے ٹو کی مہم ان کی آخری مہم ثابت ہوئی اور وہ اپنے غیرملکی کوہ پیما ساتھی کے ساتھ لاپتا ہوگئے۔

محمد علی سدپارہ اور غیر ملکی کوہ پیما کی تلاش کے لیے پاک فوج اور دیگر اداروں نے ریسکیو آپریشن بھی کیا لیکن کوہ پیماؤں کا کچھ پتا نہیں چل سکا۔

مزید خبریں :