Geo News
Geo News

Time 24 جون ، 2021
پاکستان

کراچی کی صنعتوں کوگیس کی فراہمی روک کر ملکی معیشت پرکاری ضرب لگائی گئی، بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کی صنعتوں کے لیےسوئی گیس کی فراہمی منقطع کرنے پرتشویش کا اظہارکیا ہے۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو نےکہا کہ  تعجب ہےصرف کراچی کےصنعت کاروں کے لیےگیس فراہمی بند کی جارہی ہے۔

  بلاول بھٹو نےکہا کہ کراچی کی صنعتوں کو سوئی گیس کی فراہمی روک کر ملکی معیشت پرکاری ضرب لگائی گئی ہے، سندھ کی14 گیس فیلڈز میں بحالی کے مبینہ دعوے کے بعد کراچی کی صنعتوں کوگیس فراہمی بند کی گئی۔

ان کا کہنا ہےکہ گیس فراہمی بندکرکے نہ صرف ملکی برآمدات بلکہ صنعت کاروں کی ساکھ کوبھی داؤپرلگا دیاگیا ہے۔