Can't connect right now! retry

پاکستان
24 جون ، 2021

الیکٹرانک ووٹنگ کا عمل شفاف انتخابات کا راستہ ہے، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ الیکٹرانک ووٹنگ کا عمل شفاف انتخابات کا راستہ ہے، انتخابی دھاندلی کو روکنے کے لیے  پہلی بار حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اس عمل پر قوم کی نظریں ہیں۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ ملک کے انتخابی عمل کا مستقبل ہے، ہر صورت قانون سازی ہونی چاہیے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دلانے کے لیے بھی قانون سازی حتمی مرحلے میں ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سمیت اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے، اپوزیشن کے ہتھکنڈے منشور پر عمل درآمد سے نہیں روک سکتے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM