'حالات بہتر ہوسکتے تھے'، پی ٹی آئی کی دوبارہ کامیابی کے سوال پر پرویز الٰہی کا ردعمل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے اتحادی مسلم لیگ ق کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز  الٰہی نے اگلے انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے امکانات کے سوال پرکہا ہےکہ  سارے ضمنی انتخاب کے نتائج سامنے ہیں، اگر یہ باتیں مانتے تو حالات کافی بہتر ہوسکتے تھے۔

جیو نیوز کے پروگرام 'کیپیٹل ٹاک' میں میزبان منیب فاروق نے سوال کیا کہ کیا تحریک انصاف2023 میں دوبارہ اقتدار میں آسکتی ہے؟ اس پر چوہدری پرویز الٰہی نےکہا کہ سارے ضمنی انتخاب کے نتائج  آپ کے سامنے ہیں۔

چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ اب تو 2 سال رہ گئے ہیں، اگر یہ باتیں مانتے تو حالات کافی بہتر ہوسکتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اتحاد میں کبھی کسی کے ساتھ دھوکا نہیں کیا، وزیراعظم عمران خان سے اجازت لے کر آصف زرداری سے ملاقات کی ،سینیٹ انتخابات میں بھی آصف زرداری نے اِن کےکہنے پر اپنے ارکان کو دستبردارکرایا تھا، اس عمل میں وزیر اعظم عمران خان کی اجازت بھی شامل تھی۔

مزید خبریں :