Geo News
Geo News

Time 25 جون ، 2021
پاکستان

آئی ایم ایف کا پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ

مذاکرات کا عمل مکمل نہ کیا جا سکا جس کے بعد آئی ایم ایف نے پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کر دیا۔

آئی ایم ایف کے عہدیدار جیری رائس کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ٹیکس، توانائی سیکٹر اور سماجی امور میں اخراجات کے معاملات میں اصلاحات کرنی چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریکوری کا عمل بہتر ہو رہا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی پالیسیوں اور اصلاحات پر عمل تیز کیا جانا اہم ہوگا تاکہ پاکستانی معیشت کو طویل عرصے سے درپیش چیلنجز سے نمٹا جا سکے۔

آئی ایم ایف عہدیدار کا کہنا تھا کہ مالی امور اور اسٹرکچرل اصلاحات پر بات چیت جاری رہنی چاہیے۔