Geo News
Geo News

Time 25 جون ، 2021
کاروبار

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا

انٹربینک میں آج ڈالر 6 پیسے سستا ہوا ہے جبکہ کاروباری ہفتے میں ڈالر مجموعی طور پر 72 پیسے مہنگا ہوا ہے— فوٹو : فائل

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی جاری رہا۔

انٹربینک میں آج ڈالر 6 پیسے سستا ہوا ہے جبکہ کاروباری ہفتے میں ڈالر مجموعی طور پر 72 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کی قدر 157 روپے 61 پیسے رہی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے اضافے سے 158 روپے 20 پیسے ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان