Geo News
Geo News

Time 25 جون ، 2021
کاروبار

اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن پاکستان کو ساڑھے 4 ارب ڈالر قرض دے گی

انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن (آئی ٹی ایف سی) پاکستان کو ساڑھے 4 ارب ڈالر قرض دے گی۔

سیکرٹری اقتصادی امورنور احمد کے مطابق قرض کی فراہمی کیلئے باقاعدہ معاہدہ 5 جولائی تک ہونے کا امکان ہے اور معاہدے کے تحت پاکستان کو تین سال میں ہر سال ڈیڑھ ارب ڈالرز ملیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اس رقم سے خام تیل اور ایل این جی درآمد کرے گا، یہ رقم پارکو، پی ایس او اور پاکستان ایل این جی کو فراہم کی جائے گی۔