25 جون ، 2021
چلی میں 5 ہزار میٹر بلند پہاڑ پر برفانی طوفان میں پھنسنے والے 27افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔
چلی کے پہاڑی علاقوں میں 27 افراد سطح سمندر سے پانچ ہزار میٹر بلند پہاڑ پر طوفان میں پھنس گئے جنہیں مقامی پولیس نے 7 گھنٹے کی کوششوں کے بعد تلاش کیا۔
یخ بستہ ہوائیں اور منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ کے موسم میں پولیس نے تمام افراد کو بحفاظت ریسکیوکرلیا۔
اُدھر فرانس کے علاقے لیون میں اولوں کی بارش، گلیوں میں برف اور پانی جمع ہوگیا۔
دوسری جانب چیک ری پبلک میں ہوا کے بگولے کی زد میں آنے سے متعدد مکانات تباہ ہوگئے اور دیواریں گرنے کے مختلف واقعات میں 3 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔
بجلی کا نظام درہم برہم ہونے سے78 ہزار گھروں کی بجلی منقطع ہوگئی۔