Time 26 جون ، 2021
انٹرٹینمنٹ

دانش تیمور کا ڈریسنگ سینس پسند نہیں: آغا علی

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

معروف اداکار و میزبان آغا علی کا کہنا ہے کہ انہیں اداکار دانش تیمور کا ڈریسنگ سینس پسند نہیں ہے۔

اداکار منیب بٹ اہلیہ اداکارہ ایمن خان کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں جلوہ گرہوئے جہاں انہوں نے شو کے میزبان سے دلچسپ سوال کیا۔

منیب بٹ نے میزبان آغا علی سے سوال پوچھا کہ وہ کون سا اداکار ہے جسے ڈریسنگ سینس نہیں ہے، ہر ایونٹ میں آپ اس کو دیکھ کر بولتے ہیں کہ کسی ڈیزائنر سے دوستی کرلو۔

سوال کا جواب دیتے ہوئے آغا علی نے کہا کہ میں نے حال ہی میں ان کا ایک پروگرام دیکھا ہے جس میں وہ میزبانی کررہے ہیں، انہوں نے جو کپڑے پہنے ہیں مجھے ذاتی طور پر پسند نہیں آئے۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

آغا نے اداکار دانش تیمور کا نام لیتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے ان کے کپڑے اس شو میں جس اسٹائلسٹ نے اسٹائل کیے اسے بدلنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دانش ہمیشہ اچھے کپڑے پہنتا ہے لیکن وہ شاید کوئی تجربہ کیا گیا تھا جس میں ان کا لباس کافی لاؤڈ تھا۔

مزید خبریں :