26 جون ، 2021
سینئر اداکارہ اور بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی چندی گڑھ سے رکنِ پارلیمنٹ کرن کھیر کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کیمرے کا سامنا کرنے سے انکار کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
مذکورہ ویڈیو کرن کھیر کے بیٹے اداکار سکندر کھیر کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی جس میں وہ والد اداکار انوپم کھیر کے ہمراہ دلچسپ گفتگو کررہے ہیں۔
ویڈیو میں کرن کھیر نے اپنے پیروں کے ذریعے مداحوں کو ہیلو کہا تاہم انہوں نے یہ کہہ کر کیمرے کا سامنا نہیں کیا کہ مجھے مت دکھانا میں نے لپ اسٹک نہیں لگائی ہوئی۔
اداکارہ نے بتایا کہ میرے پاؤں کینسر کے علاج کے بعد بہت زیادہ کالے ہوچکے ہیں۔
خیال رہے کہ اداکار انوپم کھیر نے رواں برس اپریل میں مداحوں کو اطلاع دی کہ ان کی اہلیہ کرن کھیر خون کے سرطان میں مبتلا ہیں جن کا علاج جاری ہے۔