26 جون ، 2021
لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دیرینہ عداوت پر دو افراد کو قتل کر دیا گیا، لوگوں نے ایک ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق 40 سالہ عمر اور 50 سالہ مشتاق اہل خانہ کے ہمراہ فاتحہ خوانی کے لیے سمسانی قبرستان آئے، جہاں گھات لگائے ان کے مخالفین نے ان پر فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے عمر اور مشتاق جاں بحق ہو گئے۔
موقع پر موجود لوگوں نے ایک ملزم اختر کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
مقتولین پاکپتن کے رہائشی تھے، پولیس اور فارنزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر کے لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی ہیں۔