26 جون ، 2021
شوبز انڈسٹری کی جوڑی حرا مانی اور ان کے شوہر سلمان شیخ المعروف مانی آج کل مداحوں کی تنقید کی زد میں ہیں۔
حرا اپنی فیملی کے ہمراہ آج کل امریکا چھٹیاں گزارنے گئی ہوئی ہیں جہاں سے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کررہی ہیں۔
اداکارہ نے ایسی ہی ایک تصویر شیئر کی جس پر مداحوں نے ناراضی اور برہمی کا اظہار کیا اور جوڑے کی اس تصویر کو نامناسب قرار دیا۔
ایک صارف نے تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ خود ساختہ عوام پر زبردستی مسلط کیے گئے فیک اسٹارز۔
فاطمہ الطاف نامی صارف کا کہنا تھا کہ پتا نہیں ہمارے اداکار کس کلچر کو فروغ دے رہے ہیں، اللہ ہم سب کو ہدایت دے۔
ایک صارف نے انہیں اوور ترین کپل کہا جب کہ عامر مشتاق نے اپنے خیالات کا اظہار کچھ یوں کیا کہ یہ دونوں پتا نہیں دنیا کو کیوں ایسی تصاویر دکھاتے رہتے ہیں۔
انہوں نے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ ایسی تصاویر سوشل میڈیا پر لگانے کا کیا مقصد ہے۔