’بوڑھی اداکارائیں‘ کہنے پر عائشہ عمر اور نوشین شاہ پھٹ پڑیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

 اداکارائیں عائشہ عمر اور نوشین شاہ نے عمر سے متعلق نامناسب تبصرے کرنے والے صارفین کو کرارا جواب دیا ہے۔

کچھ روز قبل اداکارہ عفت عمر کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی گئی تھی جس میں بشریٰ انصاری، عائشہ عمر، صبا حمید، ثمینہ احمد، ارجمند رحیم اور اینجلینا ملک موجود تھیں۔

صارفین کی جانب سے اس تصویر پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا اور 'بڈھی اداکاراؤں' جیسے سخت الفاظ کا استعمال کیا گیا۔

جواب میں اداکارہ عائشہ عمر خاموش نا رہیں اور صارفین کو منہ توڑ جواب دیا۔

عائشہ عمر نے کہا کہ یہ ایک قدرتی عمل ہے جو اللہ کے حکم سے سب کے ساتھ ہوتا ہے، ہر انسان کو بوڑھا ہونا ہوتا ہے۔

انہوں نے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ بڑھتی عمر کو لوگوں کی توہین کے لیے کیوں استعمال کیا جاتا ہے؟ عمر کا طعنہ دینے والے افراد کے دادا، دادی یا والدین کی عمر نہیں بڑھتی؟ کیا یہ لوگ ان کیلئے بھی اسی زبان کا استعمال کرتے ہیں؟

’بوڑھی اداکارائیں‘ کہنے پر عائشہ عمر اور نوشین شاہ پھٹ پڑیں

دوسری جانب اداکارہ نوشین شاہ نے بھی ان لوگوں پر غصے کا اظہار کیا۔

نوشین شاہ نے کہا کہ بڑھتی عمر پر منفی ردعمل اور اسے توہین سمجھنے والے افراد کو اس بات پر شکر ادا کرنا چاہیے کہ وہ زندہ ہیں اور صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔

مزید خبریں :