Time 26 جون ، 2021
پاکستان

لاہور جوہر ٹاؤن دھماکا، حساس اداروں نے کار مکینک کو حراست میں لے لیا

لاہور  کے علاقے جوہر ٹاؤن میں گزشتہ دنوں ہونے والے دھماکے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ 

حساس اداروں نے ایک کار مکینک کو حراست میں لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کار مکینک کو گاڑی کے اندورنی حصے میں تبدیلی کے شبے میں حراست میں لیاگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مکینک کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب گاڑی کو دھماکے کے مقام پر چھوڑ کر جانے والا شخص ابھی تک نہیں پکڑا جاسکا۔

خیال رہے کہ 23جون کو جوہرٹاؤن سے ملحقہ بی او آر سوسائٹی میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 3 افرادجاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

مزید خبریں :