Geo News
Geo News

Time 26 جون ، 2021
کاروبار

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا

10 گرام سونے کی قدر 171روپے بڑھ کر 93707 روپے ہے— فوٹو:فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 9 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قدر 171روپے بڑھ کر 93707 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر ایک ڈالر کم ہوکر 1782 ڈالر فی اونس ہے۔