26 جون ، 2021
بھارتی ریاست بہار میں نرس کی جانب سے کورونا وائرس کی ویکسین کے بغیر شہری کو انجیکشن لگانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بہار کے ایک ویکسین سینٹر میں رش کے دوران نرس ایک شخص کو خالی انجیکشن لگارہی ہے۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مقامی انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے نرس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔
دوسری جانب ممبئی اور کولکتہ میں ڈھائی ہزار سے زائد افراد کو جعلی ویکسین لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ادھر ریاست مہاراشٹرا میں کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا ویرینٹ کےکیسز کی تصدیق کے بعد ممبئی میں شاپنگ مال اور سنیما بند کر دیےگئے۔
خیال رہے کہ اب تک 11 ملکوں میں کوروناکی بھارتی قسم ڈیلٹاکے کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔