دنیا
Time 26 جون ، 2021

کینیڈا میں مسلح افراد کا مسلمان شخص پر حملہ، داڑھی کاٹ ڈالی

کینیڈا میں مسلمانوں کے خلاف نفر ت انگیز ی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق سسکٹون کے رہائشی محمد کاشف کا کہناہے کہ وہ علی الصبح چہل قدمی سے واپس آرہے تھے جب دو افراد نے ان پر پیچھےسے حملہ کیا اور ان کی داڑھی کاٹ ڈالی۔

انہوں نے بتایا کہ حملہ آور ان پر نفرت انگیز جملے بھی کستے رہے، ان کے ہاتھ میں تیز دھار آلے سے حملہ بھی کیا جس سے 14 ٹانکے آئے۔

مقامی پولیس  کے مطبق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

شہر کےمیئر کا کہناہے کہ واقعے پر صدمے میں ہیں، نسل پرستی،اسلاموفوبیا یا کسی بھی قسم کے امتیازی سلوک کے خلاف تحقیقات اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :