26 جون ، 2021
صوبہ سندھ کے علاقے ٹنڈو آدم کے قریب ایل پی جی ٹینکر رحمان بابا ایکسپریس کی زد میں آگيا۔
ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس خدا آباد ریلوے پھاٹک پر ایل پی جی ٹینکر سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ٹرین کی تین بوگیاں پٹری سےاتر گئیں۔
حکام کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس کا انجن شدید متاثر ہوا ہے جبکہ ٹکر سے ایل پی جی ٹینکر ڈاؤن ٹریک پر گرگیا۔
پولیس نے بتایا کہ ٹرین کو مسافروں سے خالی کرالیاگیا ہے۔
دوسری جانب رحمان بابا ایکسپریس تین گھنٹے بعد بھی اپنی منزل روانہ نہ ہوسکی جبکہ ڈاؤن ٹریک پر شاہ حسین ایکسپریس کو بھی ٹنڈوآدم ریلوے اسٹیشن پر روک لیاگیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق کیمیکل ٹینکر کو ہٹانے کیلئے متعلقہ کمپنی کی ٹیم پہنچ رہی ہے۔