حکومت کا کورونا ویکسین کے 5 مختلف تجربات کی اجازت دینے سے انکار

حکومت پاکستان نے کورونا ویکسین کے 5 مختلف تجربات کی اجازت 'اخلاقی بنیادوں' پر دینے سے انکار کردیا۔

 نیشنل بائیو ایتھکس کمیٹی (این بی سی) پاکستان کا کہنا ہےکہ مختلف پاکستانی فارما کمپنیوں نے چینی اور یورپی ویکسین کے تجربات کی اجازت مانگی ہے،فارما کمپنیاں میسنجر آر این اے اور روایتی ویکسینز کے تجربات کرنےکی اجازت مانگ رہی ہیں۔

 این بی سی کے مطابق ان ویکسینز کے تجربات آغا خان اسپتال کراچی اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور میں ہونے ہیں،ویکسین کے تجربات کے دوران ہزاروں شہریوں کو پلیسیبو  (بظاہر ویکسین جیسا مواد یا بے اثر مادہ )یا سادہ پانی لگانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

 نیشنل بائیو ایتھکس کمیٹی کا کہنا ہے کہ اپنے شہریوں کو تجربات کی بھینٹ چڑھانے کی اجازت نہیں دے سکتے، تجربات کے دوران پلیسیبو لگنے کی وجہ سے شہریوں میں کورونا انفیکشن ہونے اور موت کا خدشہ ہے، ملک میں مختلف ویکسینز ہونےکے باوجود ہزاروں شہریوں کو پلیسیبو لگانا اخلاقی طور پر درست نہیں، تجربات میں مصروف کمپنیوں اور اداروں کو انسانی جانوں سے کھیلنےکی اجازت نہیں دیں گے۔

مزید خبریں :