Geo News
Geo News

Time 26 جون ، 2021
دنیا

امریکا میں مسافرکاک پٹ میں داخل ہونےکی کوشش میں ناکامی کے بعد جہاز سےکودگیا

فوٹو: فائل

امریکا میں ایک شخص کاک پٹ میں داخل ہونے کی کوشش میں ناکامی کے بعد جہاز سے باہرکود گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ روز لاس اینجلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پیش آیا جہاں ایک نجی ائیرلائنزکی پروازسالٹ لیک سٹی جارہی تھی۔

جہاز کے عملے کے مطابق اڑان بھرنے سے قبل جب جہاز رن وے پر دوڑ رہا تھا تو ایک شخص اپنی نشست سے اٹھا اور اس نے کاک پٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی اور اس کا دروازہ بند ہونے پر اس پہ لاتعداد مکے اور لاتیں برسائیں جس کے بعد وہ ایمرجنسی گیٹ سے نیچےکودگیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ  ایک درمیانے درجے کا جہاز تھا جس سےکودنے کے باعث اس شخص کو متعدد چوٹیں آئیں جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور مسافر کا مقصد بھی جاننےکی کوشش کی جارہی ہے۔