Geo News
Geo News

Time 26 جون ، 2021
پاکستان

امریکا پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں عطیہ کرےگا

امریکا پاکستان کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں عطیہ کرےگا۔

 وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ  موڈرنا ویکسین گاوی کے تحت جولائی کے دوسرے ہفتے مل سکتی ہے۔

حکام کا کہنا ہےکہ اس کے علاوہ روسی ویکیسن اسپوتنک بھی جلد لائی جا رہی ہے اور فائزر ویکسین کی مزید کھیپ جولائی کے پہلے ہفتے متوقع ہے جب کہ  ایسٹرازینیکا کی 12لاکھ سے زیادہ خوراکیں اگلے ہفتے پاکستان پہنچنے کا امکان ہے ، ویکسین کی خریداری این ڈی ایم اے کر رہا ہے ۔