ماہرہ خان کو انڈسٹری میں 10 سال مکمل، اداکارہ مداحوں کی مشکور

اداکارہ نے بطور وی جے انڈسٹری میں قدم رکھا جبکہ اداکاری کا آغاز 2011 میں کیا_____فوٹو فائل
اداکارہ نے بطور وی جے انڈسٹری میں قدم رکھا جبکہ اداکاری کا آغاز 2011 میں کیا_____فوٹو فائل

پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے انڈسٹری میں ایک دہائی مکمل ہونے پر اس عرصے میں مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انسٹاگرام پر جاری پوسٹ پر اداکارہ نے لکھا کہ دو روز قبل میں نے بطور اداکارہ انڈسٹری میں 10 سال مکمل کر لیے ہیں، میرے دونوں ڈیبیو  پراجیکٹس فلم بول اور ڈرامہ سیریل نیت 24 جون 2011 کو ریلیز ہوئے تھے۔

ماہرہ خان نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اس عرصے میں کئی اتار چڑھاؤ آئے، کئی ایسے لمحات آئے جس میں خود کو تنہا اور ٹوٹا ہوا محسوس کیا جبکہ بہت سے لمحات خوشی کے بھی دیکھے۔

اداکارہ کا کہنا تھا ان سب کے باوجود میرے مداح ساتھ کھڑے رہے، میں ان ساری محبتوں کیلئے بے حد مشکور ہوں، میرا کرشماتی سفر آگے بھی جاری رہے گا۔

ماہرہ کی اس پوسٹ پر کئی معروف شخصیات نے بھی انہیں مبارکباد پیش کی۔

خیال رہے 2006 میں بطور  وی جے انڈسٹری میں قدم رکھنے والی ماہرہ نے اداکاری کا آغاز 2011 میں ڈرامہ سیریل نیت اور شعیب منصور کی فلم بول سے کیا۔ اداکارہ کے دونوں پراجیکٹس 10 سال قبل 24 جون کو ریلیز کیے گئے تھے۔

مزید خبریں :