27 جون ، 2021
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا اسامہ بن لادن کو شہید کہنا زبان کی لغزش تھی۔
جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت اور ریاست پاکستان القاعدہ اور اسامہ بن لادن کو دہشت گرد سمجھتی ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حق میں ووٹ دیا اور دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دی ہیں۔
نوٹ: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی تفصیلی انٹرویو اتوار کی شب 10 بج کر 5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔