27 جون ، 2021
پاکستان شوبز انڈسٹری سے منسلک معروف میزبان اور اداکارہ نادیہ خان اپنی بیٹی علیزے سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔
سرکاری ٹی وی سے پروگرام کی میزبانی کرنے والی نادیہ خان کے شو میں ان کی بیٹی نے شرکت کی۔
دوران شو نادیہ نے بتایا کہ ان کی بیٹی علیزے جلد ہی مزید تعلیم حاصل کرنے کینیڈا جارہی ہے جبکہ وہ چاہتی ہیں کہ علیزے پاکستان میں رہ کر ہی تعلیم مکمل کرے۔
نادیہ خان نے موجودہ حالات کے پیشِ نظر کووڈ اور اسلامو فوبیا سے متعلق اپنے خدشات ظاہر کیے اور کہا کہ میں نے کافی کوشش کی یہ وہاں نا جائے لیکن مجھے کامیابی نہیں مِلی۔
اداکارہ و میزبان نے مداحوں کو بیٹی علیزے کے حوالے سے بتایا کہ میں نے اِسے ڈراموں میں کام کرنے کیلئے کہا اور کئی لوگوں سے مِلایا لیکن اس کے گریڈ اچھے تھے اسی لیے یونیورسٹی میں داخلہ ہوگیا۔
بیٹی کا ذکر کرتے ہوئے نادیہ خان جذبات پر قابو نا رکھ سکیں اور ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک گئے۔