نیتو کپور نے بیٹے رنبیر کا یادگار قصہ سنادیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کی معروف اداکارہ نیتو کپور نے بیٹے اداکار رنبیر کپور کے بچپن کا ایک یادگار قصہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

نیتو نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے رنبیر کپور کی بچپن میں کی گئیں شرارتوں کا تذکرہ کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ایک مرتبہ ہماری فیملی نیویارک میں تھی کہ رنبیر نے بلڈنگ میں لگے فائر الارم دیکھے، اس نے دیکھتے ہی سوچا کہ اگر اسے دبا دوں تو کیا ہوگا اور اس نے الارم کا بٹن دبا دیا۔

نیتو کپور نے بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ الارم بجاتے ہی آگ بجھانے والی کئی گاڑیاں بلڈنگ کے اردگرد آگئیں جس کے بعد رنبیر سخت خوفزدہ ہوگیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ رنبیر نے اس وقت یہ بات اپنی دادی کے سوا کسی کو نہیں بتائی اور کہا کہ یہ میں نے کیا ہے لیکن آپ کسی کو مت بتائیے گا۔

مزید خبریں :