Time 27 جون ، 2021
انٹرٹینمنٹ

حرا مانی کس بات کا کریڈٹ صنم سعید کو دیتی ہیں؟

اداکارہ حرا مانی صنم سعید کی معترف_____فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
اداکارہ حرا مانی صنم سعید کی معترف_____فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اداکارہ صنم سعید سے بہت کچھ سیکھا۔

حال ہی میں حرا اپنے شوہر مانی کے ہمراہ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں جلوہ گر ہوئیں جس میں انہوں نے صنم کے مثبت رویے کی تعریف کی۔

حرا مانی نے بتایا کہ صنم میری پہلی کو ایکٹر (ساتھ کام کرنے والی اداکارہ) تھیں جنہوں نے میری بہت رہنمائی کی۔

دوران انٹرویو اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج تک میں اسی طرح اپنی ساری کو ایکٹرز کے ساتھ برتاؤ رکھتی ہوں جس طرح صنم  نے میرے ساتھ کیا تھا۔

حرا نے صنم کے رویے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈائیلاگ کی ادائیگی سے متعلق بھی صنم نے مجھے سکھایا، اس نے بتایا کہ کس طرح آواز نکالنی ہے، میری آواز پر صنم کہتی تھی کہ حرا تمہاری یہ آواز نہیں ہے، یہ مانی نہیں ہے، نا ہی یہ گھر ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں اس بات کا کریڈٹ صنم کو دیتی ہوں اور ہمیشہ دوں گی۔

مزید خبریں :