گنج پن کے خاتمے اور خوبصورت بالوں کیلئے کرشماتی تیل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آج کل ناصرف عمر رسیدہ افراد کو گنج پن کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ نوجوان بھی بال گرنے کی شکایت کرتے ہیں، بالوں کے لیے مہنگے سیرمز  اور تیل خریدتے ہیں جبکہ کچھ لوگ تو اس کا علاج بھی کرواتے ہیں۔

آج ہم آپ کو ایک ایسے کرشماتی تیل کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو ناصرف گنج پن کی شکایت کا خاتمہ کرے گا بلکہ بال خوبصورت، گھنے، چمکدار اور لمبے کرنے میں بھی مفید ثابت ہوگا۔

انڈے کی زردی کا تیل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اس کے لیے آپ ایک درجن انڈے لیں اور ان کی زردیاں الگ کر لیں، پھر زردیوں کو کسی پین میں ڈال کر ہلکی آنچ پر اس وقت تک پکنے دیں جب تک اس میں سے تیل نا نکلے، تیل نکل جانے پر اسے چھلنی کی مدد سے چھان لیں۔

فائدے

انڈے کی زردیاں ٹرائی گلائیسیرائڈس، فاسفولیپیڈز اور کولیسٹرول سے بھرپور ہوتی ہیں جو آپ کے بالوں کے روکھے پن کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ اس کے علاوہ اس میں فیٹی ایسڈ اومیگا تھری اور اومیگا 6 کا خزانہ پایا جاتا ہے جو خلیات کی نشونما کیلئے بہترین ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

علاوہ ازیں کولیسٹرول کی موجودگی بالوں کو نرم و ملائم رکھنے میں بھی مدد دے گی۔

انڈے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس لوٹین اور زی زینتھن جو زردی کو پیلا رنگ دیتا ہے، وہ بالوں کو ٹوٹنے سے بچاتے ہیں، یہ سر کی جلد کو آکسیجن کی فراہمی کا سبب بنتے ہیں جس کی وجہ سے بال تیزی سے بڑھنا شروع ہو جاتے ہیں۔

مزید خبریں :