27 جون ، 2021
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ائیر فورس بیس اسٹیشن پر دو دھماکے ہوئے جن میں دو اہلکار زخمی ہو گئے۔
بھارتی فضائیہ کے مطابق دھماکے ائیر بیس کے ٹیکنیکل ایریا میں ہوئے، ایک دھماکے میں عمارت کی چھت کو نقصان پہنچا جبکہ دوسرا دھماکا کھلی جگہ پر ہوا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکوں میں دو افراد زخمی ہوئے جبکہ بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں کسی سامان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، دھماکوں کی تحقیقات جاری ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جموں ائیربیس کے قریب دھماکے میں دو ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔
بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے وائس ائیر چیف اور ائیر مارشل سے رابطہ کیا اور تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے معلومات لیں۔
بھارتی وزارت دفاع کے مطابق بھارتی ائیر مارشل صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مقبوضہ جموں جا رہے ہیں۔