دنیا
Time 27 جون ، 2021

مشتبہ اڑن طشتریوں کی حقیقت کیا ہے؟ پینٹاگون نے رپورٹ جاری کردی

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اڑن طشتریوں کی حقیقت پر رپورٹ جاری کردی۔

پینٹاگون کی اڑن طشتریوں کے حوالے سے بنائی جانے والی ٹاسک فورس نے رپورٹ میں کہاہےکہ امریکی افواج کی جانب سے 2004 سے 2021 تک آسمان پر اڑتی ہوئی اشیا کے 144 کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فضا میں اڑتی ہوئی اشیا کا دوسرے سیارے سے تعلق کا امکان رد نہیں کیا جاسکتا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان نامعلوم اڑتی ہوئی اشیا کا تعلق چین اور روس کے ٹیکنالوجی پروگرامز یا خود امریکا کے خفیہ پروگرام سے بھی ہوسکتا ہے۔

رپورٹ میں امریکی پائلٹس کی جانب سے فضا میں اڑتی دکھائی دینے والے مشتبہ اڑن طشتریوں کے حوالے سے فراہم کردہ معلومات کو کسی نتیجے تک پہنچنے کیلئے ناکافی قرار دے دیا۔ 

مزید خبریں :