Geo News
Geo News

Time 27 جون ، 2021
پاکستان

الیکشن کمیشن نےکنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا

الیکشن کمیشن نے ملک بھرکےکنٹونمنٹ بورڈز میں ستمبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات 9 ستمبر کو ہوں گے، اس کے لیے کاغذات نامزدگی 29 جولائی تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

الیکشن کمیشن نے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز کو تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کا باقاعدہ شیڈول 9 جولائی کو جاری کرے گا۔