27 جون ، 2021
گوجرانوالا پولیس نے سوشل میڈیا پر تضحیک آمیز ویڈیو بنانے کے الزام میں مسلم لیگ (ن) کے کارکن یاسین بٹ کو گرفتارکرلیا۔
پولیس کے مطابق یاسین بٹ کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ یاسین بٹ گلشن لیبر کالونی کے باہر سڑک بند کرکے قومی سطح کی شخصیات کے بارے میں تضحیک آمیز ویڈیوبنارہا تھا اور لوگوں کو جمع کر کے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیلئے بھی اکسایا جارہا تھا۔
پولیس کارروائی کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے ن لیگ کے سوشل میڈیا کارکنوں کے ساتھ ریکارڈ کروائے گئے ویڈیو بیان میں واضح کیا کہ یایسن بٹ اور دوسرے کارکنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یاسین بٹ کی ویڈیو میں کوئی معیوب بات نہیں، ن لیگ کے سوشل میڈیا کارکنوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔