27 جون ، 2021
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اس دوران طارق روڈ پر نابینا معمر شخص کے کولڈ ڈرنک کارنر سےکول ڈرنک پی اور پولیس اور ضلعی افسران کو معمر نابینا دکاندار کو تنگ نہ کرنےکی ہدایت بھی کی ۔
ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق کے مطابق وزیر اعلیٰ طارق روڈ گئے جہاں وہ ایک کولڈ ڈرنک کارنر پر رکے، کولڈ ڈرنک کارنر پر نابینا شخص مشروبات بیچ رہا تھا،اسٹور پر کوئی تنگ نہ کرے میں نابینا ہوں کا بورڈ بھی لگا ہوا تھا۔
وزیراعلیٰ کے پوچھنے پر معمر دکاندار نے بتایا پولیس اور انتظامیہ تنگ کرتی ہے، وزیر اعلیٰ نے اے ڈی سی ون ایسٹ، ایس ایس پی ایسٹ اور ایڈمنسٹریٹرکو فون کرکے معمر شخص کو تنگ نہ کرنے کی ہدایت کی، وزیر اعلیٰ نےکولڈ ڈرنک خود بھی پی اور ساتھ موجود وزراء اور دیگر افرادکو بھی پلائی۔