27 جون ، 2021
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے کہا ہےکہ مسلم لیگ (ن) کی منی لانڈرنگ کی وجہ سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کا مسئلہ شروع ہوا۔
فیصل آباد میں شہباز گل نے شوہر کی پنشن کے واجبات نہ ملنے کے بارے میں وزیراعظم کو شکایتی خط لکھنے والی خاتون سے ملاقات کی اور انہیں پنشن کا چیک دیا۔
میڈیا سے گفتگو میں شہباز گل کا کہنا تھاکہ خاتون کے شوہر کی پنشن کا چیک 2017 کو بیوہ کو ملنا چاہئے تھا، اب وزیر اعظم کی ہدایت پر وہ خود چیک دینے پہنچے ہیں جبکہ ذمہ دار افسر کو معطل کردیا گیا ہے، انکوائری کے بعد مزید کارروائی کی جائےگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی منی لانڈرنگ کی وجہ سے فیٹف کا مسئلہ شروع ہوا، ملک کو مشکل میں ڈالنے والے اب بےشرمی سے حکومت پر تنقید کررہے ہیں۔