کھیل
Time 28 جون ، 2021

ڈیل اسٹین کے کمرے میں رومان رئیس کی تصویر

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے اپنے کمرے میں لگی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے ہمراہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم بولر رومان رئیس موجود ہیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد کی نمائندگی کرنے والے رومان رئیس نے ٹوئٹر پر ڈیل اسٹین کی سالگرہ کے موقع پر ان کے ہمراہ دو تصاویر شیئر کرتے ہوئے کرکٹر کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

پاکستانی کرکٹر نے ڈیل اسٹین کو نمبر ون اور لیجنڈ قرار دیا۔

جنوبی افریقی کرکٹر نے رومان رئیس کا شکریہ ادا کیا اور اپنے کمرے کی تصویر شیئر کی جہاں فوٹو فریم میں دونوں اسلام آباد کی کِٹ میں کھڑے ہیں۔

کچھ صارفین ڈیل اسٹین کے کمرے میں رومان رئیس کی تصویر دیکھ کر چونک گئے جب کہ زیادہ تر افراد نے دونوں کرکٹر کی دوستی اور محبت پر خوشی کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ ڈیل اسٹین گزشتہ برس پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :