چھاتی کے سرطان سمیت آلو بخارے کے صحت پر 6 فائدے

آلو بخارے کا شربت بھی گرمیوں میں بہترین مشروب ہے۔ فائل فوٹو
آلو بخارے کا شربت بھی گرمیوں میں بہترین مشروب ہے۔ فائل فوٹو

آلو بخارا جسے انگریزی میں 'ڈیمسن یا ڈیمسن پلم' کہا جاتا ہے، گرمیوں میں آنے والا مزیدار کھٹا میٹھا پھل ہوتا ہے جو ناصرف ذائقے میں لذیذ بلکہ صحت کے لیے بھی انتہائی مفید ہوتا ہے۔

آلو بخارے میں دیگر پھلوں کے مقابلے میں شوگر کی مقدار قدرے زیادہ پائی جاتی ہے، اس کے علاوہ یہ وٹامن سی کا خزانہ ہے۔ اس میں وٹامن بی ٹو (رائیبو فلیون) اور ڈائیٹری فائبر بھی پائے جاتے ہیں۔

پوٹاشیم، میگنیشیم، فاسفورس اور میگنیز سمیت آلو بخارا اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو انسانی جسم کے لیے بہترین ثابت ہو سکتے ہیں۔

آئیے جانتے ہیں اس پھل کے صحت پر فوائد:

نظامِ ہاضمہ کیلئے مفید

قبض سے چھٹکارا حاصل کرائے____فائل فوٹو
قبض سے چھٹکارا حاصل کرائے____فائل فوٹو

ایسے افراد جنہیں معدے کے مسائل کا سامنا رہتا ہے وہ آلو بخارے لازمی کھائیں۔ اس پھل میں دیگر پھلوں کی نسبت زیادہ ڈائیٹری فائبر پائے جاتے ہیں جو نظام ہاضمہ کے لیے ضروری ہوتے ہیں، اس کے علاوہ یہ قبض کی شکایت کو بھی دور کرتا ہے۔

آلو بخارے میں موجود فائبر جسم کو زیادہ سے زیادہ غذائیت کی مقدار فراہم کرتا ہے، اس کے علاوہ یہ وزن میں کمی کے خواہشمند افراد کے لیے بھی انتہائی فائدہ مند ہے۔

امراضِ قلب کے افراد اسے ضرور کھائیں

دِل کے مریضوں کیلئے گرمیوں کا یہ پھل کسی نعمت سے کم نہیں_____فائل فوٹو
دِل کے مریضوں کیلئے گرمیوں کا یہ پھل کسی نعمت سے کم نہیں_____فائل فوٹو

وہ افراد جنہیں کولیسٹرول اور دل کی بیماری ہو وہ آلو بخارے کو اپنی غذا کا حصہ بنائیں، یہ جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو بڑھنے نہیں دیتا اور اس کی زیادتی کو گھٹانے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں اس میں موجود پوٹاشیم بلڈ ویسلز اور قلبی نظام کے تناؤ میں کمی واقع کرتا ہے۔

ہڈیوں کی مضبوطی

ہڈیوں کی مضبوطی چاہتے ہیں تو آلو بخارے کھائیں______فائل فوٹو
ہڈیوں کی مضبوطی چاہتے ہیں تو آلو بخارے کھائیں______فائل فوٹو

عمر رسیدہ افراد جن کو ہڈیاں کمزور ہونے کی شکایت ہے وہ آلو بخارے کا استعمال جاری رکھیں۔ اس پھل میں موجود منرلز میگنیز، کاپر، آئرن اور فاسفورس ہڈیوں کی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔

مدافعتی نظام میں بہتری

قوتِ مدافعت بڑھائے_____فائل فوٹو
قوتِ مدافعت بڑھائے_____فائل فوٹو

آلو بخارے میں موجود وٹامن سی انسان مدافعتی نظام کیلئے بھی بہترین ہے، اس کے علاوہ یہ پھل جلد اور بالوں کے لیے بھی بہت اچھا ہے۔

چھاتی کے سرطان کیلئے

خواتین میں اہم بیماری چھاتی کے سرطان کے خلیات کی نشونما میں کمی_____فوٹو فائل
خواتین میں اہم بیماری چھاتی کے سرطان کے خلیات کی نشونما میں کمی_____فوٹو فائل

فائٹوتھراپی ریسرچ میں شائع یونیورسٹی آف ولونگونگ آسٹریلیا کی تحقیق کے مطابق آلو بخارے میں موجود فائٹو نیوٹرینٹس خواتین میں ہونے والے چھاتی کے سرطان کے خلیوں کی نشونما کو روک سکتے ہیں لہٰذا یہ خواتین کو لازمی کھانا چاہیے۔

بہترین نیند کیلئے

پرسکون نیند کیلئے آلو بخارے کھانا بہترین ہے_____فائل فوٹو
پرسکون نیند کیلئے آلو بخارے کھانا بہترین ہے_____فائل فوٹو

آلو بخارے میں موجود وٹامن سی اور میگنیشیم اچھی اور پرسکون نیند کے لیے بھی بہترین ثابت ہوتے ہیں۔

مزید خبریں :