Time 28 جون ، 2021
پاکستان

حریم شاہ کی شادی کے سوال پر سعید غنی نے اپنی گھڑی دکھادی

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی رکن سندھ اسمبلی سے شادی کی خبریں ایوان میں پہنچ گئیں،  کسی وزیر نے اسے حریم شاہ کا ذاتی معاملہ قرار دے دیا تو کسی نے اپنا ہاتھ دکھا کر انگوٹھی اور گھڑی نہ ہونے کی تصدیق کرائی۔

مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ ایک مرتبہ پھر خبروں میں ہیں،کل انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصدیق کی،ساتھ ہی اپنے ہاتھ اور  شوہرکے ہاتھ کی تصویر لگائی مگر کچھ ہی دیر بعد انہوں نے یہ تصویر ڈیلیٹ بھی کردی، اب جیو نیوز سے گفتگو میں حریم شاہ نے خود تصدیق کی ہےکہ ان کے شوہر پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی ہیں اور صوبائی وزیر بھی ہیں تاہم انہوں نے رکن اسمبلی کا نام نہیں بتایا۔

 دوسری جانب اس معاملے پر جب صوبائی وزیر سعید غنی سے سوال کیا گیا کہ وہ ایم پی اے کون ہیں تو سعید غنی نے ایم پی اے کی شادی سے متعلق سوال کا براہ راست جواب نہیں دیا ۔سعید غنی سوال سنتے ہی مسکرادیے اور اپنے  دونوں ہاتھ اٹھاکر دکھا دیے اور کہا کہ یہ میری گھڑی دیکھ لیں۔(سعید غنی نے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصویر کی طرف اشارہ کیا جس میں حریم کےساتھ مرد کے ہاتھ میں گھڑی اور انگوٹھی دیکھی جاسکتی ہے۔

فوٹو: سوشل میڈیا

صوبائی  وزیر ترقی نسواں شہلا رضا سمیت خواتین اراکین نے اسے حریم شاہ کا ذاتی معاملہ قرار دے کر دعائیں دیں۔

حریم شاہ نے مزید بتایا ہےکہ ان کے شوہر چند روزمیں اپنی پہلی بیوی کوراضی کرلیں گے جس کے بعد سب کو شوہر سے متعلق بتاؤں گی اور  اپنے شوہرکی اجازت سے ان کی تصویر شائع کروں گی اور شوہر کے ساتھ 4 جولائی کو ترکی بھی جارہی ہوں۔

مزید خبریں :