29 جون ، 2021
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دے دی۔
ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حمتی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔