Time 30 جون ، 2021
پاکستان

شوہر نے ناراض بیوی کو اغوا کرکے گنجا کردیا

قصور میں خاوند نے ناراض بیوی کو مبینہ طور پر اغوا کرکے بال مونڈدیے۔

پولیس کے مطابق قصور کے محلہ باغیچی میں ملزم فرمان نے بیوی نورین کو اس کے بھائیوں سمیت اغوا کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ ملزم نے اپنی بیوی کا سر بھی مونڈ دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی بیوی ناراض ہوکر میکے میں تھی جس کا ملزم کو رنج تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب متاثرہ خاتون نے وزیراعلی اور آئی جی پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

مزید خبریں :