بھارتی اداکارہ مندرا بیدی کے شوہر انتقال کرگئے

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی اداکارہ و ماڈل مندرا بیدی کے شوہر فلمساز اور پروڈیوسر راج کوشل انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 49 سالہ راج کوشل کے قریبی ساتھی جیتو ساولانی نے ان کی موت کی خبر میڈیا کو دی۔

بھارتی میڈیا کا کہناہےکہ راج کوشل کو دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکے۔

راج کوشل کی ہدایتکاری میں بننے والی فلموں میں اینتھنی کون ہے، پیار میں کبھی کبھی اور شادی کا لڈو سمیت دیگر شامل ہیں۔

خیال رہے کہ مندرا بیدی اور راج کوشل کی شادی 1999 میں ہوئی تھی، ان کے دو بچے تارا اور ویر بھی ہیں۔ انہوں نے 4 سالہ بیٹی تارا کو گزشتہ برس جولائی میں گود لیا تھا۔

مزید خبریں :