Geo News
Geo News

Time 30 جون ، 2021
پاکستان

وزیراعظم کی قومی اسمبلی میں تقریر، اپوزیشن کا کوئی مرکزی رہنما موجود نہیں

وزیراعظم عمران خان کے قومی اسمبلی سے خطاب میں اپوزیشن بینچز پر مکمل خاموشی رہی۔

وزیراعظم کے خطاب کے دوران مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف، پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو ، سابق صدر آصف زرداری ایوان میں موجود نہیں تھے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف، احسن اقبال اور جمعیت علمائے اسلام کے مولانا اسعد محمود بھی ایوان سے غیرحاضر رہے۔

ایوان میں اپوزیشنرہنما  رانا ثنا اللہ، خواجہ سعد رفیق، راجہ پرویزاشرف اور عبدالقادر پٹیل ایوان میں موجود رہے۔

اس کے علاوہ اپوزیشن کے  96 ارکان وزیر اعظم کی تقریر کے دوران ایوان میں موجود رہے۔