30 جون ، 2021
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
پینٹاگون کے ترجمان جان کربی کا منگل کو پریس کانفرنس میں کہنا تھاکہ افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال سے آگاہ ہیں اور اِس پرتشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ طالبان کو مذاکرات کی میز پر واپس دیکھنا چاہتے ہیں اور حالیہ پُرتشدد واقعات طالبان کی امن عمل میں شرکت پرسوال اٹھاتے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ افغانستان میں مذاکرات کے ذریعے لڑائی کے پرامن اختتام کے حق میں ہیں۔
خیال رہے کہ افغانستان سے امریکی و دیگر غیرملکی افواج کا انخلا جاری ہے اور یہ عمل 11 ستمبر تک مکمل ہوجائے گا۔
دوسری جانب افغانستان کے متعدد علاقوں میں طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔