30 جون ، 2021
صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی شہر کے کئی علاقوں میں پانی کا بحران سنگین ہو گیا۔
شہر کے کئی علاقوں میں پینے کے پانی کا بحران جاری ہے۔ اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ واسا کی جانب سے بیشتر علاقوں میں روزا نہ کی بنیاد پر پانی فراہم نہیں کیا جارہا جبکہ کئی علاقوں میں پانی کی سپلائی نہ ہونے کے برابر ہے، اس صورتحال میں وا سا اور صوبائی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔
واسا کی جا نب سے پانی کی عدم فراہمی کے باعث ٹینکر مافیا فعال ہو گیا اور گرمی میں پانی کی طلب زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹینکر مافیا نے بھی نرخ بڑھادیے۔
پانی کے ٹینکر کی قیمت میں 100 سے 300روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے اور ٹینکر مالکان علاقے کے حساب سے ایک ٹینکر کا 1500سے 2000روپے وصول کررہے ہیں۔
ٹینکر مالک کا کہنا تھاکہ شہر میں گرمی کی وجہ سے پانی کی ڈیمانڈ زیادہ ہےجسے پوری کرنا مشکل ہورہاہے۔