Time 01 جولائی ، 2021
انٹرٹینمنٹ

حریم شاہ کے برائیڈل فوٹو شوٹ سے متعلق نئی کہانی سامنے آگئی

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

معروف ٹک ٹاکر  حریم شاہ کے کچھ روز قبل ہونے والے فوٹو شوٹ کے حوالے سے میک اپ آرٹسٹ کشف نے بھی وائرل تصاویر پر وضاحت دے دی۔

اس سے قبل حریم شاہ نے جیو ویب کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا تھا کہ یہ تصاویر ان کے ایک تشہیری شوٹ کی ہیں لیکن انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ شادی ایک ہفتہ قبل ہوئی جس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین اس فوٹو شوٹ کو شادی کی تصاویر سمجھ بیٹھے۔

جیو ویب کو انٹرویو دیتے ہوئے کشف سیلون اینڈ اکیڈمی کی میک اپ آرٹسٹ کشف نے بھی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ تشہیری فوٹو شوٹ میرے سیلون کی جانب سے تھا جس میں کپڑے، جیولری، میک اپ، جگہ اور فوٹو شوٹ سب اسپانسر کیا گیا تھا۔

فوٹو بشکریہ میک اپ آرٹسٹ کشف
فوٹو بشکریہ میک اپ آرٹسٹ کشف

دوران انٹرویو کشف کا کہنا تھا کہ حریم شاہ نے عروسی جوڑے میں ملبوس کچھ اور تصاویر بھی شیئر کی تھیں وہ بھی ایک فوٹو شوٹ تھا جو کافی پرانا ہے، اس میں ان کے ہمراہ ان کی دوست صندل خٹک بھی موجود تھیں، ہمارا شوٹ 18 جون کو کراچی میں ہوا ہے جس میں ٹک ٹاک اسٹار کو بارات اور ولیمے کا لک دیا گیا تھا۔

میک اپ آرٹسٹ کشف نے کچھ ویڈیوز بھی جیوویب سے شیئر کیں۔

خیال رہے کہ حریم شاہ نے جیو ویب سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے پی پی پی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کر لی ہے تاہم ٹک ٹاکر نے شوہر کا نام بتانے سے گریز کیا۔

مزید خبریں :