اداکارہ سونیا حسین نے شرمین عبید چنائے کو کھری کھری سنادیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

معروف اداکارہ ماہرہ خان سے متعلق دیے جانے والے بیان پر اداکارہ سونیا حسین کو آسکر اور ایمی ایوارڈز یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے نے تنقید کا نشانہ بنایا جس پر اداکارہ نے شرمین کو کھری کھری سنادیں۔

شرمین عبید چنائے نے سونیا حسین کے وائرل ہونے والے پرانے انٹرویو پر ان کی پرورش پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آپ کبھی ماہرہ نہیں بن سکتیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

سونیا حسین نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی اور کہا کہ آپ ایک عورت کو نیچا دکھا کر دوسری عورت کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے میری پرورش پر بات کررہی ہیں۔

سونیا نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وبا نے لوگوں کو بہت فالتو وقت دیا ہے کہ اس طرح کی باتیں کرسکیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

سونیا نے شرمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’مس چنائے آپ کے الفاظ کا انتخاب کسی صورت یہ نہیں دکھا رہے کہ آپ کوئی عالمی اعزاز اپنے پاس رکھتی ہیں‘۔

دوسری جانب سونیا نے اداکارہ ماہرہ خان کی تعریف بھی کی۔

اسی ضمن میں اداکار فیروز خان نے سونیا حسین کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ میں نے ان خاتون سے متعلق ایک ویڈیو دیکھی تھی جہاں ایک عورت یہ شکایت کررہی تھی کہ شرمین عبید نے انہیں کام کا معاوضہ نہیں دیا جب کہ اب یہ پرورش کی بات کرر ہی ہیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ سونیا حسین نے تین سال قبل 2018 میں ایک انٹرویو دیا تھا جس میں ان سے سوال کیا گیا اگر وہ ماہرہ کی جگہ ہوتیں تو کس فلم میں کام کرنے سے انکار کرتیں؟

سونیا نے جواب دیا تھا کہ ان کی جگہ ہوتی تو رئیس میں کام نہ کرتی کیونکہ انہیں شاہ رخ خان کی سائیڈ کِک کے طور پر کام کرنا پسند نہیں۔ 

مزید خبریں :