ٹام کروز یا روسی اداکارہ؟ خلا میں پہلی فلم کون شوٹ کرے گا؟

امریکا اور  روس خلا میں سب سے  پہلی فلم بنانے کا اعزاز حاصل کرنے کیلئے  بھی آمنے سامنے آگئے— فوٹو: فائل
امریکا اور روس خلا میں سب سے پہلی فلم بنانے کا اعزاز حاصل کرنے کیلئے بھی آمنے سامنے آگئے— فوٹو: فائل

 امریکا اور  روس خلا میں سب سے  پہلی فلم بنانے کا اعزاز حاصل کرنے کیلئے  بھی آمنے سامنے آگئے۔

36 سالہ روسی اداکارہ یولیا پیری سلڈ 5 اکتوبر کو فلم ڈائریکٹر کلم شیپینکو کے ہمراہ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن روانہ ہونگی۔ ان کا مقصد امریکا سے پہلے خلا میں فلم شوٹ کرنا ہے۔

اگر یہ مشن کامیاب ہوجاتا ہے تو روس متوقع طور پر خلا میں فلم کی شوٹنگ کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن جائے گا۔

یا د رہے کہ اس سے قبل ہالی وڈ ڈائریکٹر ڈوگ لی مین امریکی خلائی ادارے ناسا اور ایلن مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے اشتراک سے بننے والی فلم کیلئے ٹام کروز کو خلا میں بھیجنے کا اعلان کرچکےہیں۔

مزید خبریں :