Time 02 جولائی ، 2021
پاکستان

علی امین گنڈاپور کی انتخابی مہم آزاد کشمیر کے شہریوں کیلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا بن گئی

وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کی انتخابی مہم آزاد کشمیر کے شہریوں کیلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا بن گئی۔

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے مہم چلائی جارہی ہے اور ایسے میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیرعلی امین گنڈا پور کی انتخابی مہم کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اور کمشنر میرپور ڈویژن نے محکمہ برقیات کوخطوط ارسال کردیے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ وفاقی وزیر کی انتخابی مہم کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔

اُدھر علی امین گنڈاپور کی انتخابی مہم آزاد کشمیر کے شہریوں کیلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا بن گئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کشمیر میں ہی رہیں تاکہ انہیں 12، 12 گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ سےنجات ملے۔

خیال رہے کہ علی امین آج چڑھوئی اورکھڑی شریف میں جلسوں سےخطاب کریں گے۔

مزید خبریں :