02 جولائی ، 2021
امریکا سے موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں اسلام آباد پہنچا دی گئیں۔
امریکی سفارتخانے کے مطابق موڈرنا ویکسین امریکا کی جانب سے عطیہ کی گئی ہے۔
امریکی سفارتخانہ کی ناظم الامور اینجلا پی ایگلر کا جیو نیوز سے گفتگو میں کہنا تھاکہ امریکانے کورونا ویکسین پاکستان بھجوائی اور ویکسین پاکستان پہنچنا، باہمی اشتراک داری کے بغیر ممکن نہ تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ویکسین پاکستان کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ وبا میں مدد کیلئے پاکستان کو 50 ملین ڈالرزعلیحدہ فراہم کیے تھے تاہم ویکسین کے معاملے پرپاکستان کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔
دوسری جانب ایسٹرازنیکا ویکسین کی مزید خوراکیں بھی رواں ماہ ملنے کا امکان ہے۔